مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں سڑک کے کنارے وہابی دہشت گردوں کے نصب بم دھماکے سے 6 بچوں سمیت10افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں خونخوار وہابی دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم سے مسافر وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 10مسافر جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔مسافر وین گودر سے سدہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیاہے تاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا سکے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا ہے جس کے ذریعہ زخمیو ں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا ۔
پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں سعودی عربیہ سے منسلک وہابی دہشت گرد دہشت گردانہ کارروائیوں میں بےگناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔
پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں سڑک کے کنارے وہابی دہشت گردوں کے نصب بم دھماکے سے 6 بچوں سمیت10افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1872032
آپ کا تبصرہ